برسلز۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے کمیونٹی کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے باہمی رابطہ کو بڑھانے کے لیے پاکستانی برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ تارکین وطن نے سفارتخانہ کی طرف سے باقاعدگی کے ساتھ بامعنی رابطے کو سراہا۔