کراچی ۔(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار
بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلئے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔