اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عظمیٰ بخاری صاحبہ کے حوالے سے ڈیپ فیک کے استعمال کے ذریعے ایک گھٹیا اور غلیظ حرکت کی۔جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اصلی وڈیو بھی ٹریس کرلی گئی ہے اور باقی معلومات بھی حاصل کرلی ہیں۔ اس گھنائونی حرکت پر شرم آنی چاہئے، یہ ان کا اصل چہرہ ہے