لاہور(بیورورپورٹ )پاکستان ریلویز نے خیبرمیل ایکسپریس میں پریمیم لاونج ڈائننگ کار کا اضافہ کر دیا ہے۔خیبرمیل ایکسپریس میں کراچی سے لاہور تک کے مسافر نئی ڈائننگ کار کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ڈائننگ کار میں سیٹوں کو مزیدکشادہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ مسافروں کے لیے نماز کی جگہ بھی مختص کی گئی ہے۔ ڈائئننگ کار میں 40 کےقریب کھانےموجود ہوں گے، جن میں دیسی، اٹالین اور فاسٹ فوڈ آ ئٹمز شامل ہیں۔ ڈائننگ کار میں بیک وقت 34 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔ستمبر تک علامہ اقبال ایکسپریس میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی۔اس سے قبل بہاءالدین زکریااور تیزگام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار لگائی گئی تھی۔اس سلسلہ میں سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ان ڈائننگ کار میں کھانوں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا ۔