اسلام آباد۔(کورٹ رپورٹر ):ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9 مئی مقدمہ سے بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے درخواست بریت منظور ہونے کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کی درخواست بریت منظور کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔