اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے جمعرات کو ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔