پیرس۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو کے لئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان کو یونیسکو کی سرگرمیوں اور پاکستان کے فعال کردار سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں "چینج دی گیم” وزارتی فورم میں مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے ہمراہ تھے جہاں وفاقی وزیر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے مشیر کو یونیسکو میں یونیسکو کی سرگرمیوں اور پاکستان کے فعال کردار سے آگاہ کیا۔ پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر اور ایشیا پیسیفک گروپ کا وائس چیئرمین بھی ہے۔ واضح رہے کہ مشیر رانا ثناء اللہ خان پیرس 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پیرس میں ہیں۔