کراچی(نمائندہ خصوصی) ہیلیون پاکستان لمیٹڈ (Haleon Pakistan Limited)نے کراچی کےایک مقامی ہوٹل میں اپنی دوسری عالمی سالگرہ منائی۔اس موقع پر عالمی یوم ذاتی نگہداشت (International Self-Care Day)بھی منایا گیا اور ”ہیلتھ کیئر کے لیے سیلف کیئر“ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انڈسٹری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور مجموعی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے میں ذاتی نگہداشت (self-care) کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران اور اپنے قابل اعتماد برانڈز کے ذریعے ،ذاتی نگہداشت کو فروغ دینے کے حوالے سے ہیلیون کے عزم کو اُجاگر کیا جو سائنس ، جدت طرازی اور بنیادی انسانی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ رکھنے کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ تقریب میں انٹرایکٹو برانڈ سیشنز اور ماہرین کے پینل مباحثے منعقد ہوئے جن سے حاضرین میں خود کی دیکھ بھال کے فوائد کا براہ راست تجربہ کرنے کے لیے ایک شاندار ماحول پیدا ہوا۔سینسوڈائن، پیناڈول، CAC1000+، وولٹرل، اینو، پیراڈونٹیکس، ہائیڈروزول، ٹی ڈے اور کیلثیم-ڈی جیسے معروف برانڈز کے مینوفیکچرر، ہیلیون نے مؤثر ہیلتھ کیئر سلوشنز کے ذریعے معیار زندگی میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کیا۔ ہر برانڈ سیشن نے قیمتی معلومات فراہم کیں کہ ہیلیون کس طرح خود اپنی دیکھ بھال کی حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی قابل اعتماد اور جدید صحت کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرنے والی مصنوعات تک رسائی پر بھی زور دیتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ہیلیون پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر،فرحان ایم ہارون نے ملک میں سیلف کیئر کے مستقبل کے لیے اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔ فرحان ہارون نے کہا کہ ”لوگوں کو ذاتی نگہداشت کو ترجیح دینے اور روزمرہ صحت کا بہتر منتظم بننے، صحت کی دیکھ بھال کے براہ راست اخراجات میں نمایاں طور پر کمی لانے کے لیے بااختیار بنانا ہے ۔ ہیلیون ،پاکستان کے عوام کو اپنی مختلف قسم کی صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ذاتی نگہداشت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔“اس موقع پر موجود ہمدرد یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد نے لوگوں کو روزمرہ زندگی میں پائیدار صحت کے حل فراہم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی رہنمائی میں طبی پیشہ ور افراد کے کردار پر زور دیا۔ہیلیون کی دوسری عالمی سالگرہ اور ذاتی نگہداشت کے مہینے کا جشن، صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت تھا۔ ذاتی نگہداشت کو فروغ دینے اور اپنے قابل اعتماد برانڈز کے پورٹ فولیو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیلیون پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے ۔