راولپنڈی، ( نمائندہ خصوصی )پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی ۔تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع US NAVCENT کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی تفصیلات کے مطابقپاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کے نئے کمانڈر تعینات .اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھیکمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میری ٹائم سیکورٹی کو فروغ دینا ہے۔پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ کموڈور عاصم سہیل ملک نےمزید کہا کہCTF-150 کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کی مظہر ہےتبدیلی کمان کی تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی