اسلام آباد۔(کورٹ رپورٹر ):پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے نظرثانی کی درخواست جمع کرائی گئی۔پی پی پی نے درخواست میں سپریم کورٹ سے مختصر حکم کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔