گوادر( نمائندہ خصوصی ) گوادر پدی زر کے ساحل کے کنارے میرین ڈرائیو کے فٹ پاتھ پر بیٹھے ایک شخص پر گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کے نشئے کی حالت میں ڈرائیورنگ کرنے کے باعث پیش آیا ، حادثے میں زخمی شخص کی شناخت کریم بخش کے نام سے کر دی گئی ، جو کہ بابو صابر اور الہیٰ بخش کسٹم والا کا بھائی بتایا گیا ہے ، زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا ہے ، واضح رہے ڈرایئور کو لوگوں نے نشئے کی حالت میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے گوادر شہر سمیت گنجان آبادی میں ڈیزل بردار گاڑیاں ریس لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں ، کوسٹل ہائی پولیس اور گوادر پولیس ان تیز رفتار گاڑیوں کو روکنے سے قاصر رہے ہیں۔