ملتان۔(نمائندہ خصوصی ):صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خواب ’’اقلیت دوست پنجاب‘‘کی تعبیر کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، پنجاب حکومت نے حالیہ بجٹ میں پہلی بار اقلیتوں کے فنڈز میں 200 فیصد اضافہ کیا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان کے دورہ کے موقع پررضا آباد کے چرچ میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور نےکہاکہ
حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصداوریونیورسٹیوں میں 2فیصد کوٹہ موجود ہے۔ جنوبی پنجاب میں اقلیتوں کے لئے ترقیاتی فنڈز میں بھی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندو، سکھ اور عیسائی کمیونٹی سمیت تمام مذاہب کو اپنی عبادات اور تہوار منانے کے لئے پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تقریب میں پاسٹر انسب جان، پاسٹر شوکت عاشق، پاسٹر ثمر شکیل اورمبشرخاور گل بھی موجود تھے۔