پیرس۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :پیرس میں وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام پاکستان مشن کے تعاون سے ایک وفدنے سفیر عاصم افتخار احمد کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلیمی اور سماجی و ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے کے لیے پاکستانی برادری کے ارکان کے ساتھ تجربات کا تبادلہ ہوا۔فرانس اور دیگر ممالک کے دورے کا محور نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، تربیت اور انسانی ترقی کے مواقع اور نئے رجحانات سے روشناس کرانا ہے تاکہ ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔