اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا،ای سی سی آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، افغانستان سے پاکستانی روپیہ میں درآمدات کی منظوری کا امکان ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری کا امکان ہے
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے مارک اپ کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظوری کا امکان ہے ،لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی کے نفاذ پر غور ہوگا، وزارت اقتصادی امور اور وزارت منصوبہ بندی کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ۔