اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ ایک روزمیں دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روزمیں کورونا کے14ہزار632 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 675 کیسزپازیٹوآئے ، سندھ میں سب سے زیادہ 478 کیسز رپورٹ ہوئے
پنجاب میں 86 ، اسلام آباد42خیبرپختونخوا 30 اور بلوچستان میں 7 پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 اموات سندھ میں رپورٹ ہوئیں،اسوقت ملک میں کے153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں ، ملک میں مثبت کیسزکی شرح4اعشاریہ 61 فیصد رہی ، کراچی 20.61 مثبت شرح کے ساتھ سرفہرست ہے ،ایبٹ آباد 5.88 ،گلگت 4.76 ، پشاور، 4.51 فیصد اوراسلام آبادمیں کورونا مثبت شرح 3.48 ریکارڈ ہوئی۔