کراچی( مرزا افتخار بیگ) اپنے عروج ہی کے دور میں جب میری کٸ ٹی وی سیریل شہرت حاصل کررہیں تو مجھےاپنی نجی مصروفیت کے باعث بیرون ملک جانا پڑا،میں نے شوبز کو خیرباد نہیں کیا تھا اس دوران میں کسی اچھے پروجیکٹ کی تلاش میں تھی جو مجھے پروڈیوسر و ھدایتکار قاسم پہنور کی ایکشن فیچر فلم "ایجنٹ انیلہ”میں مرکزی و ٹاٸٹل رول کی صورت میں مل گیا،ان خیالات کا اظہار معروف ٹی وی و فلم کی خوبرو و پرکشش اداکارہ ردا اصفحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم کا حصہ بننے پر خوشی ھے کہ مجھے دوران فلم اپنے سینٸرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ردا کہتی ہیں کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ھے کہ کم کام ہو لیکن اچھا ہو،میں تعداد سے زیادہ معیار کو ترجیح دینا پسند کرتی ہوں بے تحاشہ پروجیکٹ میں کام کرنے کی قاٸل نہیں ایک وقت میں ایک ہی پروجیکٹ کرتے ھوۓ اپنی مکمل توجہ و فوکس میرا پروجیکٹ ہی رہے،ایک سوال کے جواب میں ردا کا کہنا تھا کہ اب جب کہ گذشتہ ماہ میری پہلی فلم”ایجنٹ انیلہ” نے رہلیز ھوٸ ھے جس نے ملک بھر میں کامیابیاں سمٹ رہی ھے۔اس موقع پر انہوں نے قاسم پہنور فلمز کے قاسم پہنور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر جو اعتماد کیا وہ قابل ستاٸش ھے۔