پیرس۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستانی کھلاڑی سخت تربیت اور پختہ عزم کے ساتھ سمر اولمپک گیمز پیرس 2024 میں ہرچیلنج کا مقابلہ اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےکے لیے پوری طرح تیار ہیں۔فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق 26 جولائی کو پیرس میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس میں محض 5 دن باقی ہیں ۔ پیرس اولمپکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریباً 87 لاکھ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جو 1996 کے اٹلانٹا اولمپکس کے ریکارڈ کو مات دے چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھے گی کیونکہ ٹکٹ ابھی بھی دستیاب ہیں۔پوسٹ میں کہا گیا کہ پیرس اولمپکس میں شرکت کرتے ہوئے ایسی یادیں بنائیں جو زندگی بھر ساتھ رہیں گی خاص طور پر جیولین تھرو، ٹریک اینڈ فیلڈ شوٹنگ اور تیراکی کے ایونٹس میں شریک ہوں جن میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔