اسلام آباد۔:(نمائندہ خصوصی )قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے عالمی انٹرنیٹ متاثر ہونے کے معاملے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال اور فعال ہے ۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ کے متاثر ہوتے ہی پی آئی اے نے فضائی آپریشن متبادل نظام پر تبدیل کردیا تھا ،اس دوران لاہور ایئر پورٹ پر ایک پرواز معمولی تاخیر کا شکار ہوئی تاہم دیگر تمام آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔