اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے شہید سپاہی ثوبان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی ثوبان نے جان دے کر بہادری کی لازوال مثال قائم کی، سپاہی ثوبان نے ہینڈ گرینڈ پر لیٹ کر اپنی قیمتی زندگی مادر وطن پر قربان کی اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپاہی ثوبان نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم اپنے ہیرو سپاہی ثوبان کی دلیری کو سلیوٹ کرتی ہے، شہید سپاہی ثوبان جیسے بلند حوصلہ اور قومی جذبے سے سرشار بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے مکار دشمن کی ہر گھنائونی سازش ناکام رہے گی۔