کراچی(رپورٹ : مرزا افتخار بیگ) خوش اخلاق اوربہترین اداکارہ سحرغزل نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2002 میں کراچی اسٹیج سے کیا تھا بے شمار کامیاب ڈرامے سحر غزل کے کریڈٹ پر موجود ہیں اس کے علاوہ ٹی وی پر کرائمز اسٹوری پر مشتمل ڈراموں کی فہرست الگ ہے سحر غزل نے چند ایک فلموں میں بھی کام کیا ہے سحرغزل کا اپنے شوبز کیرئیر کے حوالے سے کہنا ہے کہ بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا منزل پانے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنی پڑہتی ہے شوبز کی رنگین دنیا میں اپنے آپ کو بنا کسی سفارش کے منوانا آسان نہیں ہوتا ہے جہاں زندگی میں بہت سے نشب و فراز آتے ہیں سحرغزل کے فیورٹ اداکار وحید مراد اور بابرہ شریف ہیں وحید مراد پر فلمائے ہوئے نغمات لاجواب ہیں ان کی اداکاری بے مثال تھی ان کے علاوہ محمدعلی رانی، شبنم اور ندیم کی موویز بھی پسند ہیں نئی نسل کی اداکارہ سحر غزل کو پرانے اداکار اور فلمیں اس لیے پسند ہیں کہ اس وقت بہت زیادہ محنت لگن اور جوش جذبے کے ساتھ کام کیا ی تھا اس کے برعکس آج کل تیز رفتاری بھاگم بھاگ کی فضا قائم ہے سحرغزل کو پاکستانی کھانے پسند ہیں بریانی حلیم اور کڑھائی شوق سے کھاتی اور پکاتی بھی خوب ہیں جبکہ فاسٹ فوڈز بھی پسند ہیں فیورٹ گلوکار عطا اللہ عیسی خلیوی ہیں سحرغزل کی ہائٹ پانچ فٹ دو انچ ہے چہرے کا کلر صاف ہے بال اور آنکھیں کا رنگ ڈراک بروئن اور جبکہ وزن پچاس kg ہے آج جس مقام پر ہیں اس میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ فیملی کی فل سپورٹ ہونا بھی قرار دیتی ہیں مگر سحر غزل نے بتایا کہ وہ چند اچھے بڑے پروجیکٹس میں کام کررہی ہیں جس میں ایک کامیڈی مووی بھی شامل ہے جبکہ اسٹیج پر چند ماہ پہلے کام کیا تھا مذید کوئی اچھا اسکرپث ملا تو ضرور کام کرونگی