اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ انصاف بروز بدھ، 17 جولائی کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد انصاف کے مضبوط نظام کی نشاندہی کرنا اور متاثرین کے حقوق کو فروغ دینا ہے۔عالمی یوم انصاف کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں دنیا کی توجہ انصاف کی فراہمی حائل رکاوٹوں کی جانب دلائی گئی اور عام آدمی کو عالمی یوم انصاف کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں ہونے والے ناانصافی یا دیر سے انصاف فراہمی کے معاملات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔