کراچی۔: (نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر کرتے ہوٸے انتظامیہ، پولیس،رینجرز ،دیگر ایجنسیز اور بلدیاتی اداروں کو بہتر کام کرنے پر شاباشی دی۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ محبت کی دھرتی ہے،یہاں ایک دوسرے کا احترام اولین ترجیح ہے،سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی اور فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی ہے،میں سندھ کے عوام کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ میں نے کراچی اور حیدرآباد کے جلوسوں میں دیگر فرقوں کے لوگوں کو شربت ، پانی اور نیاز بانٹتے اور کھاتے دیکھا،میں علماءکرام اور اہل علم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس رواداری اور محبت کا درس دیا،سندھ کے عوام کو سلام ہے