راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)15اور16جولائی2024کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملےکو ناکام بناتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کےنائب صوبیدار محمد فاروق شہید (عمر: 44 سال، ساکن ضلع نارووال) اور سپاہی محمد جاوید اقبال شہید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع خانیوال) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت .پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں