اسلام آباد۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومَ عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں۔بدھ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومَ عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے،ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا،انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے۔