لاہور۔: (نمائندہ خصوصی ):سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کااچانک دورہ کیا اورعاشورہ سے متعلق کیے گئے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کاجائزہ لیا۔انہوں نے بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے صوبے میں خصوصا اندرون شہرلاہورمیں عزاداری جلوسوں،ملحقہ عمارتوں اورروٹس پر لااینڈ آرڈر کے نفاذ کوچیک کیا اورہدایات جاری کیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازصوبے میں قیام امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعلی پنجاب صوبہ بھرمیں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین ہزارنوسوستاون جلوس اورسترہ سو اکیس مجالس کی بذریعہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے نویں اوردسویں محرم الحرام پر سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سات ہزارچھ سو سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی جاری ہے۔کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی اب سے متعلق میکانزم بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مریم نوازکی ہدایات پرعمل کویقینی بنایاجائے۔