بیجنگ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالہ سے کہا ہےکہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت نے عالمی معیشت میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک قابل ستائش ” ششماہی رپورٹ”پیش کی ہے اور عالمی معاشی ترقی میں مستحکم اور متحرک کردار ادا کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق لین جیئن نے کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی کی مالیت60 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی جس میں سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت میں مستحکم اور طویل المدتی ترقی کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا ۔چین کے پاس اپنی معیشت کو بہتر معیار اور مقدار میں معقول اضافے کی جانب فروغ دینے کے لئے عزم، صلاحیت اور سازگار حالات موجود ہیں۔