اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عمان میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سلطنت عمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور تحقیقات میں مکمل معاونت کی پیش کش کرتاہے۔منگل کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے عمان میں امام بارگاہ علی ابن طالب پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی جس میں 4 پاکستانیوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،میں نے پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی ہر ممکنہ مدد یقینی بنائیں اور ہسپتال کا ازخود دورہ کرکے زخمیوں کی دیکھ بھال کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سلطنت عمان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات میں اپنی مکمل معاونت کی پیش کش کرتا ہے۔