کراچی (نمائندہ خصوصی) قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان نئے جہازوں سے متعلق تنازعہ حل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ایف بی آر کو خریدے گئے نئے جہازوں سے متعلق سیلز ٹیکس ادائیگی قسطوں میں کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے شدید مالی بحران کے باعث سیلز ٹیکس یکمشت ادا کرنے سے انکار کردیا تھا، تنازعہ حل ہونے کے بعد خریدے گئے نئے 4 جہازوں میں سے ایک نے پروازیں شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ تمام 4 ڈرائی لیز پر خریدے گئے جہاز ایربس 320 ہیں جبکہ نئے جہازوں کی اڑان سے پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔