اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی پر ان کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم کو امارات کا نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع تعینات ہونے پر بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے ان تعیناتیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے