اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرے گی، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو وہ عطا کیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انکی بلیک میلنگ سے حالات بدل جائیں گے، جب انکی مرضی کا فیصلہ نہیں آیا تب انہوں نے پاکستان توڑنے کی بات کی، 9 مئی کے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ایک جماعت محب وطن نہیں ہے۔ حکومت کسی صورت بلیک میل نہیں ہو گی ، حکومت کی واضح لائن ہے کہ آج ہم پاکستان کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے خلاف ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر دانیال چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکی بنیاد انہوں نے خود رکھی ہے،عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائیگی