حب( نمائندہ خصوصی) وندر کے قریب مسافر ویگن اور کوچ میں تصادم 5 افراد جاںبحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوۓ۔ٹریفک حادثے میں ایک زخمی ہونے والے شخص کے پاس سے 32 لاکھ روپے کیش عبدالحمید شیخ کو ملے
عبدالحمید شیخ نے وہ پیسے اپنے پاس رکھے اور جب زخمی ہونے والا شخص ہوش میں آیا تو عبدالحمید شیخ نے
32 لاکھ روپے ان کے حوالے کردیا زخمی ہونے والے شخص اور ان کے ورثہ نے عبدالحمید شیخ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دور میں اور اسے پاکستان کے مشکل حالات میں جس وقت پورے ملک میں بے عمانی اور دو نمبری عروج پر ہے ایک فیصد ایماندار ابھی موجود ہیں جن کی ایمانداری اور پختہ ایمانی کی وجہ سے یہ بچہ کچہ پاکستان قائم اور دائم ہے اور ہمیشہ قائم اور دائم رہے گا انشاءاللہ