کراچی (آغاخالد)چینل 5 نے دھوم مچادیخیر العمل کی "نیاز حلیم” کا اجتماع مثال بن گیا جس میں شہر بھر کے معززیں ایک چھت تلے جمع ہوے اور شہدائے کربلا سمیت قرون اولی و قرون وسطی سمیت آج تک کے مظلومین کے لیے دعائے خیر کی "خیرات حلیم” کے میزبان اور گروپ کے صدر ممتاز صحافی محمود شام نے شریک اجتماع معززین کا استقبال کیا اور ناسازی طبع کے باوجود آخر تک موجود رہے جبکہ اس موقع پر حاضرین نے جینل 5 گروپ کے چیرمین خالد آرائیں اور سی او صغیر احمد کے اس نیک عمل کو سراہا جو عرصہ دراز سے اسلام کے ایک مقدس ماہ محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو جمع کرکے اس عظیم نیکی میں شرکت کا موقع دیتے ہیں قبل ازیں "خیرات حلیم” کا یہ اجتماع کسی اور نام سے موسوم تھا مگر اس عشرہ مقدسہ میں یہ اجتماع چینل 5 گروپ کے نام سے کیا گیاہے چونکہ چیرمین خالد آرائیں نے الیکٹرونک میڈیا انڈسٹری میں پیدا کیے گئے مصنوعی بحران سے نپٹنے کے عزم سے خبریں گروپ سے چینل 5 اور ڈراموں اور ذہنی تفریح کے مشہور چینل "پلے” خرید کر اس صنعت کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے جس سے کراچی میں بے روزگار صحافیوں کی بڑی تعداد کو روزگار میسر آیاہے اور ایک حد تک ان کے اس عمل سے صحافی برادری میں چھائی مایوسی کے بادل چھٹے ہیں 13 جولائی 2024 کی شب ان کی جانب سے ہمیشہ کی طرح نیاز حلیم کا ایک پروقار اجتماع ساحل سمندر سے متصل کلفٹن کے مشہور ہال میں منعقد کیا گیا جس میں شہر کراچی کی ہر طبقہ فکر کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور انہوں نے چینل 5 کے چیرمین خالدآرائیں صدر محترم محمود شام اور سی او صغیر احمد کے اس عمل کو سراہا اجتماع میں سندھ کے صوبائی وزراء شرجیل میمن اور سید ناصر حسین شاہ، ڈپٹی میر سلیمان عبداللہ مراد، آغا تیمور تالپور، نجمی عالم ، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما امین الحق ، ریحان ہاشمی ، مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی پی ٹی آئی کراچی کےصدر راجہ اظہر، پی ایم ایل کیو کے طآرق حسن، ممتاز تاجر اور اسٹاک ایکسچینج کے عقیل کریم ڈیڈی، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے، ممتاز تاجر ایاز موتی والا، الیکٹرونک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان۔ ریمبو کے صدر سلیم میمن، آرٹس کونسل کے تاحیات صدر احمد شاہ، الائڈ بینک کے سابق زونل چیف محمود احمد خان،اسٹار مارکیٹنگ کے واثق نعیم، سندھ حکومت کے سابق مشیر اطلاعات ایم یوسف ایڈوکیٹ، کامران یوسف ایڈوکیٹ،کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل طاہر چودھری، آفتاب میمن سابق سیکرٹری حکومت سندھ، معروف اداکار ہمایوں سعید، اداکار ساجد حسن، سماجی رہنما رضوان ایدھی، ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود، ڈائریکٹر نیوز زاہد مظہر، بیورو چیف اسلم خان، شعیب برنی، سینئر شاعرہ انجم عثمان، سینئر شاعرہ ریحانہ روحی، ناول نگار ریحانہ اعجاز، پاک ترکی فورم کے فاروق افضل، ممتاز ٹور آپریٹر خواجہ جہاں زیب، قائم مقام ڈائرکٹر نیوز چینل 5 عامر شیخ،مارکیٹنگ ہیڈ زبیرخان، معروف صحافی علائو الدین ہمدم خانزادہ، صحافی رہنماخورشید عباسی، سینیر صحافی خورشید احمد واجا، اطہر جاوید صوفی، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹریز عامر لطیف اور رضوان بھٹی، سینیر صحافی صفدر علی صفدر، امت کے ڈپٹی ایڈیٹر ندیم محمود، عمران خان، سینیر صحافی امتیاز شاہ، سید صابر علی، شاہ رخ، اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی ناصر جمال، سینیر صحافی اور کالم نگار سعید آرائیں، آصف آرائیں، زبیر آرائیں، احمد آرائیں، عثمان آرائیں، مختار شامی، قومی اخبار کے چیف ایڈیٹرز اسد شاکر اور فہد شاکر، کرائم رپورٹر رائو عمران، بیورو چیف کراچی سہیل شبیر، کیپ کے صدر اخلاق احمد، جاوید، نادر شاہانی، میٹرو چینل کے ڈائرکٹرز امیر علی چانڈیو، کاظم رضاء، بلند اقبال، دلشاد انصاری، سعد اختر، عابد، سی او او چینل 5 عامر بیگ، ایچ ایم گھانچی، سیکریٹری آر اقتدار انور، طہیر حسن، راحیل احمد شامل ہوے، شب 8 بجے شروع ہونے والا اجتماع علی الصبح 4 بجے تک جاری رہا اور شریک اجتماع معززین "تبرک حلیم” سے مستفیذ ہوتے رہے۔