اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی )۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدرپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ۔صدر مملکت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حملے میں اِنسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔