اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستانی رئیل اسٹٹ پروجیکٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی رپورٹیج پراپرٹیز اور پاکستانی معروف کمپنی ایمپائر ہولڈنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے میں ”رپورٹیج ایمپائر پاکستان“ نامی کمپنی کا قیام بھی شامل ہےکمپنی کے پہلے بین الاقوامی انجینئرنگ معیارات پر مبنی پروجیکٹ کا اجراء لاہور میں ہوگا کمپنی کے تو سیعی منصوبوں میں پاکستان کے بڑے شہروں میں منصوبے شروع کرنا اور معیشت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اولین ترجیح ہے کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اندر رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع فراہم کرے گی اور بین الاقوامی معیار کے طرزِ زندگی تک رسائی کو یقینی بنائے گی ”پاکستان کی اہم رئیل اسٹیٹس کمپنیوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کا منصوبہ شروع کرنا خوش آئندہے“ (ایم ڈی رپورٹیج پراپرٹیز) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اس قسم کے مشترکہ منصوبے غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستانی معیشت کے فروغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہونگے