پینسلوانیا ( مانیٹرنگ ڈیسک ۔نیٹ نیوز)امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سےخطاب کررہے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے۔فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکار سابق صدر کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔کاؤنٹی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق ریلی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں۔سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریف کردیا گیا ہے۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہےوائس آف امریکہ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکرٹ سروس کہا ہے کہ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ان کی انتخابی مہم نے بھی کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔اس سے پہلےڈونلڈ ٹرمپ کو ریلی سے خطاب کے دوران سیکرٹ سروس کے ایجنٹ سٹیج سے باہر لے گئےتھے۔ٹرمپ انتخابی ریلی میں زخمی ہو گئےٹرمپ انتخابی ریلی میں زخمی ہو گئے وائس آف امریکہ کے مطابق ،پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ گولیاں چلنے جیسی آوازیں آئیں اور ٹرمپ نیچے گر گئے۔سیکرٹ سروس ایجنٹ فوری طور پر اسٹیج پر پہنچے اور انہیں باہر لے گئے۔ٹرمپ کے چہرے پر بظاہر خون تھا اور ان کا ایک کان زخمی تھا۔