اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کا عالمی دن 15 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہرسال منایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے نومبر 2014 کو ہر سال 15 جولائی کو نوجوانوں میں ہنرمندی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کی جا سکے۔یونیسکو ،اقوام متحدہ کے دوسرے اداروں ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گائے گا جن میں نوجوانوں کی ہنرمندی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔