لاہور۔: (نمائندہ خصوصی ):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی (14اگست)کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلہ میں200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے جبکہ200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل10 فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے ،500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لی ہیں،سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے،مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔