کراچی( نمائندہ خصوصی)سی ٹی ڈی سندہ کراچی کے شعبہ تفتیش کے یونٹ نے تھانہ سایئٹ کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی سوات اور ٹی ٹی پی کراچی ولایہ کے تعلیمی امور کے زمہ دار ہدایت اللہ عرف مولانہ عبدالحکیم کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشت گرد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین کیلئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا۔گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے چندہ کی رقم 6000 ہزار روپے اور رسید بک برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا والد محمد غوث 2000 افغان جہاد میں ہلاک ہو گیا ہے گرفتار دہشت گرد کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا دہشت گرد کا بھائی کفایت اللہ بھی سوات آپریشن کے بعد سے غائب ہےگرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے