اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم اور الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ عدالت کے فیصلہ سے چند سیاسی پارٹیوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی، ان پارٹیوں نے جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے مخصوص سیٹیوں پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔امیر جماعت نے مزید کہا کہ اب جب کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی کا اصولی موقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔