اسلام آباد۔(کامرس رپورٹر ):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.64ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 5 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.40ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.23 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔