راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ پولیس سب انسپکٹر اور تین فوجی جوان شہید ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جولائی 2024 کو، ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارو بھی برآمد ہوا ہے۔