اسلام آباد۔(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔دفترategoryخارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں تجارت، منصوبہ بندی و ترقی، نجکاری اور مواصلات اور بجلی کے وزراءکے علاوہ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وزارت دفاع کے سینئر حکام نے شرکت کی۔