کوئٹہ۔: (نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزرا جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ ،سردار اویس خان لغاری، عطا اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِ اعظم سے بلوچستان کابینہ اور ارکانِ پارلیمان ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کے کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک تاریخی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔