کراچی(نمائندہ خصوصی )اہلسنّت والجماعت پاکستان کے تحت ملک بھرمیں یوم فاروق اعظم ؓ بھرپور طریقہ سے منایا گیادارالحکومت اسلام آباد،کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور،حیدرآباد،سکھر،سمیت تمام صوبوں میں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے،اہلسنّت والجماعت کے ترجمان عمرمعاویہ کے مطابق ملک بھرمیں یکم محرم الحرام بمطابق8جولائی بروزپیر کویوم شہادت سیدنا عمرفارق ؓ بھرپور طریقہ سے عقیدت واحترام سے منایا گیاوفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت تمام صوبوں میں مدح صحابہ ؓ جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کارکنان وعوام اہلسنّت نے شرکت کرکے خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے یوم شہادت پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ بھی کیا،اہلسنّت والجماعت کے ترجمان عمرمعاویہ نے کہا کہ ملک بھرمیں اہلسنّت والجماعت نے فرقہ واریت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا اورجلوسوں میں ہمیشہ اصحاب رسول ﷺ کے کردار اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی جس سے عوام میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام عام ہوا اور مسلکی تفریق بھی کافی حد تک کم ہوئی امیرالمومنین خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓکے یوم شہادت پرعام تعطیل نہ کرنے اوراسے سرکاری سطح پرنہ منائے جانے کیخلاف اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت حسب سابق لسبیلہ چوک سے عظیم الشان ”مدح صحابہؓ جلوس نکالاگیا،جس میں ہزاروں کی تعدادمیں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی،شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی،علامہ تاج محمدحنفی،مولاناسیدمحی الدین شاہ،مولاناعمرمعاویہ،مفتی سیف الرحمن عباسی،مولاناشکیل فاروقی،مولاناعبدالرافع شاہ بخاری،پاکستان راہ حق پارٹی کے ترجمان اشرف میمن،قاری عبدالوہاب،امیرفضل خالق، مولاناحمیداحمد سعدی،کامران فاروقی و دیگرنے خطاب کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر انارکی پھیلا رہی ہے،تعجب اس بات پر ہے کہ سندھ حکومت کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓکے نام سے تکلیف کیوں ہے،یکم محرم الحرا م کو نکلنے والا مدح صحابہؓ جلوس ایک عرصے سے نکل رہا ہے،ہم کسی صورت کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گئے،ہم نے تو ہمیشہ محبت اور اتفاق کی بات کی ہے،عشرہ فاروقؓ و حسینؓ منانا اتحاد و یگانگت کی علامت ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ میں میڈیا سے گزارش کروں گا کہ ہمارے اس محبت و یگانگت کے پیغام کو آگے پھیلائیں ارباب اقتدار تک پہنچائیں۔ سیدنا عمرفاروقؓ عظیم صحابی اور مراد رسول ہیں، سیدناعمرؓ کے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کو قوت حاصل ہوئی، نبی اکرم ؐنے آپ ؓکے بارے میں ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا،سندھ حکومت ایک مخصوص طبقہ کونوازنے کیلئے متعصبانہ،غیرآئینی اورغیرجمہوری ہتھکنڈوں سے بازآجائے،متعصبانہ فیصلے ہم کبھی بھی قبول نہیں کریں گے، سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے بعد سیدناعمرؓ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد بنے،سیدنا عمرؓکے دور حکومت میں مسلمانوں نے بڑی بڑی حکومتوں کو زیر کیا اور اس دور کی سمجھی جانے والی سپر پاور مملکتوں کو فتح کیا، سیدناعمرؓ نے اپنے دور حکومت میں ایسا عادلانہ نظام نافذ کیا جس کی نظیر رہتی دنیا تک مل نہیں سکتی، سیدنا عمرؓ کی سیرت و کردار سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کیلئے اہلسنّت والجماعت پاکستان گزشتہ 39 سالوں سے یوم عمرؓ منانے کا اہتمام کرتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیدناعمرؓکے یوم شہادت پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان اور اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے تاکہ مسلمان اپنے عظیم رہنماء کی سیرت و کردار سے آگاہ اور انکے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر اپنے دین و وطن کی ترقی کا باعث بنیں،بھارت سے ذاکر آتے ہیں اور گورنر صاحب ان کو پروٹوکول دیتے ہیں اس ذاکر نے گستاخی کی ہوئی ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے ہم گورنر صاحب کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں گورنر ہاوس کو ایک فرقے کا گڑھ بنایا جارہا ہے ایسے عمل سے فرقہ وارانہ فسادات ہونگے اس شخص پر پابندی لگانی چاہیے جو دوسرے ملک سے آکر گستاخی کرتے ہیں اگر ایسا نہ ہوا تو ہم گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کریں گے