لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناظم نامی نوجوان پر علی گڑھ کے ایک قرسی علاقے میں تشدد کیا گیا۔ نوجوان پر ایک ہندو خاتون کے ساتھ بات کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ہوئی ہے جس میں ناظم کو برہنہ حالت میں ہندو توا غنڈوںکے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔علی گڑھ ہی کے علاقے بندیوی میں ہند وتوا غنڈوں ایک نابالغ مسلمان لڑکے کو اس وقت مارا پیٹا جب وہ اپنی علیل ماںکی عیادت کیلئے ہسپتال گیا تھا۔اس واقعے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں متاثرہ لڑکے کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔