لاہور۔: (نمائندہ خصوصی ):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہفتہ کوجاری اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان محبت و اخوت کا رشتہ مستحکم ہو گا۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ مسعود پزشکیان کے ایرانی صدر بننے سے پاکستان اور ایران کے سماجی و تجارتی تعلقات بلندیوں تک لے جانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی توقع اور امید ہے کہ وہ خطے میں امن وامان کے قیام ومعاشی استحکام کیلئے اہم کر دار ادا کریں گے ۔