اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم امداد باہمی (انٹرنیشنل ڈے آف کوآپریٹیوز) ہفتہ کو منایا گیا۔ عالمی سطح پر یہ دن ہر سال جولائی کے پہلے ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 1992میں کیا تھا اور اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں امداد باہمی بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے باہمی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور امداد کو فروغ دیا جا سکے۔عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات میں عام آدنی کو امداد باہمی کی اہمیت اور فوائد سے آگاہی فراہم کی گئی۔