اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):موٹروے پولیس نے قانون سب کے لیے برابر کی عملی مثال قائم کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس کے ڈرائیور کو سرکاری گاڑی تیزچلانے پر جرمانہ کردیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس کے ڈرائیور کو سرکاری گاڑی پر تیز رفتاری پر شیخوپورہ کے قریب جرمانہ کیا گیا۔ آئی جی موٹروے اور ایڈیشنل آئی جی کی بلا تفریق و خوف کارروائی کرنے پر پٹرولنگ افسر کو شاباش دی۔