لی (مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونیوالے 121افراد نے اپنے اہلخانہ کی موت کے بعدبھولے باباسے جس کی پوجا کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی سوال کیاہے کہ اس نے اپنے پیروکاروں کو اب تک زندہ کیوں نہیں کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں بھولے باباکے کا ستسنگ کی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے 121افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے تھے ۔ ایک شہری نے اپنے اہلخانہ کی بھگڈر میں موت پر سوال اٹھایا ہے کہ بھگوان نما مذہبی شخص نارائن ساکر ہری المعروف بھولے بابانے ابھی تک بھگڈر میں ہلاک ہونیوالے اپنے عقیدت مندوں کو زندہ کیوں نہیں کیاہے۔ واقعے میں ایک شہری چھوٹے لال کی بیوی اور 6سالہ بیٹا بھی ہلاک ہو گیاتھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص نے سوال کیاہے کہ اگر بھولے بابا معجزے دکھا سکتاہے تو ایسا کیوں ہوا اور اس نے اپنے پیروکاروں کو دوبارہ زندہ کیوں نہیں کیا۔واضح رہے کہ بھگڈر کے بعد پولیس نے 6افراد کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم ان میں بھولے بابا شامل نہیں ہے ۔