لاہور (بیورو رپورٹ)جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان روبصحت ہیں اسپتال سے روانہ ہوئے ،مولانا فضل الرحمان کے تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں ۔
ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق تمام سیاسی رہنماوں ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے رابطہ کر کے انکی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔